کہیں سے تیر جو آیا کمان سے پہلے
کہیں سے تیر جو آیا کمان سے پہلے
پرندہ زخمی ہوا ہے اڑان سے پہلے
جہاں بھی ہو وہ گزر کے یہیں سے جائے گی
مرا مکان ہے اس کے مکان سے پہلے
خدا کے حکم سے پہلے نہیں مروں گا میں
نماز ہوتی نہیں ہے اذان سے پہلے
مرے مکان کو غربت نے کر دیا تقسیم
برآمدہ تھا یہاں اس دکان سے پہلے
نگاہ ملنے نہ پائی کہ دل میں درد اٹھا
میں کامیاب ہوا امتحان سے پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.