کہیں تو لٹنا ہے پھر نقد جاں بچانا کیا
کہیں تو لٹنا ہے پھر نقد جاں بچانا کیا
اب آ گئے ہیں تو مقتل سے بچ کے جانا کیا
ان آندھیوں میں بھلا کون ادھر سے گزرے گا
دریچے کھولنا کیسا دئیے جلانا کیا
جو تیر بوڑھوں کی فریاد تک نہیں سنتے
تو ان کے سامنے بچوں کا مسکرانا کیا
میں گر گیا ہوں تو اب سینے سے اتر آؤ
دلیر دشمنو ٹوٹے مکاں کو ڈھانا کیا
نئی زمیں کی ہوائیں بھی جان لیوا ہیں
نہ لوٹنے کے لیے کشتیاں جلانا کیا
کنار آب کھڑی کھیتیاں یہ سوچتی ہیں
وہ نرم رو ہے ندی کا مگر ٹھکانا کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.