کہکشاں عشق کی ہے بے سر و پا میرے بعد
کہکشاں عشق کی ہے بے سر و پا میرے بعد
بام پر چاند منور نہ ہوا میرے بعد
کافر حسن مسلماں نہ ہوا میرے بعد
کلمۂ عشق کسی نے نہ پڑھا میرے بعد
عشق معدوم ہوا حرص کے شہپر نکلے
کوئی دیوانہ کسی کا نہ ہوا میرے بعد
ان کی آنکھیں بھی ہوئیں کیف نمی سے محروم
کوئی آنسو سر داماں نہ گرا میرے بعد
تم ہو مائل بہ جفا اور میں دعا کرتا ہوں
کوئی اٹھائے گا کہو دست دعا میرے بعد
مسئلہ یہ بھی بہت درد بھرا ہے بے شک
کون فرمائے گا جاناں سے وفا میرے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.