کہنے کو پیش کر دیا نذرانۂ بدن
دام حریم خواب میں تھا دانۂ بدن
ہم منتظر تھے پھول کھلائیں گے سرخ لب
ہر لفظ آگ تھا کہ جلا خانۂ بدن
لمحوں نے شب کو رمز و کنایہ میں جو سنا
روشن تھا لب پہ صبح کے افسانۂ بدن
ہوتا ہے روز دل پہ بلاؤں کا ہی نزول
ملبہ ہے خاک و خون کا کاشانۂ بدن
درویش ہے نہ رند نہ مجذوب ہے کوئی
پھر کس کا یہ وجود ہے بیگانۂ بدن
دست ہوس نہ توڑ کے رکھ دے کہیں اسے
ہالے میں نور کے ہے وہ دردانۂ بدن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.