کہنے کو پر سکون مگر مخمصے میں ہوں
کہنے کو پر سکون مگر مخمصے میں ہوں
برسوں سے میں خدایا عجب مرحلے میں ہوں
منزل ہے میرے آگے میں منزل کے روبرو
پھر بھی میں چل رہا ہوں ابھی راستے میں ہوں
جھوٹی گواہیوں کی بدولت وہ بچ گیا
سچ بولتا ہوا میں ابھی کٹگھرے میں ہوں
سچ بات کہنا جب سے شروع میں نے کر دیا
تب سے کھڑا میں جیسے کسی کربلے میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.