کہنے کو سب فسانۂ غیب و شہود تھا
در پردہ استعارۂ شوق و نمود تھا
سمجھا نہ بوالہوس کسے کہتے ہیں انتظار
ناداں اسیر کشمکش دیر و زود تھا
کیا عاشقی میں حوصلۂ مرگ و زندگی
خواب و خیال مرحلۂ ہست و بود تھا
سوچا تھا مے کدہ ہی سہی گوشۂ نجات
دیکھا تو اک ہجوم رسوم و قیود تھا
جاں شاد کام بوسۂ پائے صنم ہوئی
کتنا بلند طالع ذوق سجود تھا
یہ عشق تھا کہ جس نے دیا رنگ شعلہ تاب
عالم تمام نقش سکوت و جمود تھا
اے دوست اب وہ دور تامل گزر چکا
جب دامن نظر پہ غبار حدود تھا
شب ہم غزل سرا تھے روشؔ بزم ناز میں
شمع ادب شناس کے لب پر درود تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.