کہنے لگا وہ رو کے یہ اک بات ایک دن
کہنے لگا وہ رو کے یہ اک بات ایک دن
ٹوٹے گا اس طرح سے مرا ساتھ ایک دن
جس دن ہمارا ساتھ چھٹے گا تو دیکھنا
ہوگی ہماری آنکھوں سے برسات ایک دن
کوئی تو آئے بیٹھنے کو پاس ایک شب
پھر اس کو کچھ سناؤ حکایات ایک دن
دل کے قریب رکھتا تھا کیا اس لئے تمہیں
ہم کو ہی تم دکھاؤ گے اوقات ایک دن
یہ سوچ کے میں لاتا ہوں محنت سے روٹیاں
میرے بدل ہی جائیں گے حالات ایک دن
جانے لگے وہ جس گھڑی حیدرؔ نے یہ کہا
ہوگی ہماری پھر سے ملاقات ایک دن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.