کہو ان سے کہ آ جائیں نہ مجھ کو اب ستائیں وہ
کہو ان سے کہ آ جائیں نہ مجھ کو اب ستائیں وہ
کریں وہ پیار جی بھر کے نہ اب لیکن رلائیں وہ
محبت روٹھ جائے گی نہ گر اظہار ہو پایا
کہو ان سے کہ اب کے بار مت دوری بڑھائیں وہ
میں ان بانہوں میں اب سب کچھ یقیناً بھول جاؤں گی
مرے دل کی یہ بنتی ہے کہ سانسوں میں سمائیں وہ
کوئی ان کو یہ بتلائے میں ان سے پیار کرتی ہوں
میں ان سے دل لگا بیٹھی ہوں دل مجھ سے لگائیں وہ
یہ بارش گنگناتی ہے یہ بوندیں مسکراتی ہیں
دعاؔ کا ان سے کہنا ہے کہ اب سب کو بتائیں وہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.