کہتا ہوں میں کہ غیر نے ہرگز کہا نہیں
کہتا ہوں میں کہ غیر نے ہرگز کہا نہیں
تجھ کو نہ ہو قبول جو میری دعا نہیں
ان پانیوں کسی کو ڈبوئے نہ شرم شوق
میں آب آب اس کی طرف دیکھتا نہیں
سو رخ سے چومتا ہے ترا پیرہن خیال
سب میں ہوں میری جان یہ موج ہوا نہیں
حیراں کھڑا ہوں وصل وجدائی کے درمیاں
میں کس شمار میں ہوں اگر آئینہ نہیں
گزرا مرے درون سے تو ہی برنگ عمر
اب جانے وہ درون بھی میرا تھا یا نہیں
چٹکی مہک اٹھی ہے یہ کیسی امید کی
اب تک تو دسترس میں وہ بند قبا نہیں
کام و دہن کو بخش چکا ہے جو پہلے نیب
اب شہد شعر دے بھی تو کوئی مزا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.