کہتے ہیں کہ چلتا ہے اصولوں پہ زمانہ (ردیف .. ا)
کہتے ہیں کہ چلتا ہے اصولوں پہ زمانہ
سچائی کا دنیا نے مگر راز نہ جانا
کرتے ہیں فراموش جو دشواریٔ منزل
ہوتے ہیں حقیقت میں وہی عاقل و دانا
تم کون ہو ہو جائے گا ہر شخص کو معلوم
چہرے پہ جو ڈالے ہو وہ پردہ نہ اٹھانا
یہ کہہ کے حسنؔ دوست مرا ہو گیا رخصت
فرصت جو ملے تم کو غزل اپنی سنانا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.