کہتے ہیں یاں کہ مجھ سا کوئی مہ جبیں نہیں'' (ردیف .. ن)
کہتے ہیں یاں کہ مجھ سا کوئی مہ جبیں نہیں''
پیارے جو ہم سے پوچھو تو یاں کیا کہیں نہیں
تجھ سا تو کوئی حسن میں یاں نازنیں نہیں
یوں نازنیں بہت ہیں پہ ناز آفریں نہیں
ساقی کو جام دینے میں اس خوش نگہ کو آہ
ہر دم اشارتیں ہیں کہ اس کے تئیں نہیں
جب اس نہیں کے کہنے سے مانے ہے وہ برا
آپھی پھر اس کو کہتا ہوں ہنس کر نہیں نہیں
اتنا تو چھیڑتا ہوں کہ کہتا ہے جب وہ شوخ
بندہ تو میرا مول خریدا نہیں نہیں
ساقی تجھے قسم ہے دیے جا مجھے تو جام
یاں دم میں دم ہے ہوتی نہیں جب نہیں نہیں
پوچھے ہے اس سے جب کوئی قتل نظیرؔ کو
کہتا ہے ہم نے مارا ہے ہاں ہاں نہیں نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.