کہتے ہو تمہیں حسب تمنا نہیں ملتا
کہتے ہو تمہیں حسب تمنا نہیں ملتا
کم دام لگانے سے تو سودا نہیں ملتا
وہ دھوپ حقیقت میں کوئی دھوپ نہیں ہے
جس سے کسی انساں کو پسینہ نہیں ملتا
غربت نے عطا کی ہے مجھے علم کی دولت
مکتب نہیں جاتا جو وظیفہ نہیں ملتا
سب منصب فرہاد ہے تیشے کے سبب سے
ورنہ یہ اسے عشق میں رتبہ نہیں ملتا
بد نام زمانہ ہوں میں سچائی کی خاطر
اب تو مرے بچے کو بھی رشتہ نہیں ملتا
اللہ غنی ہے وہ جسے چاہے نوازے
محنت سے ہر اک شخص کو پیسہ نہیں ملتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.