کہتی ہیں گھنگھور گھٹائیں
آپ ہمیں ملہار سنائیں
مرتے وقت فرشتہ بولے
کیمرہ دیکھ کے ہاتھ ہلائیں
ویسے اتنی بات نہیں تھی
آپ کو جانا ہے تو جائیں
بے سمتی ہے میں ہوں تم ہو
اور یہ ناہنجار ہوائیں
باتوں سے کچھ کام ہے میرا
مجھ کو کام کی بات بتائیں
وہ مایوس نگاہوں والی
اس سے میری بات کرائیں
اپنے اپنے زخم سمیٹیں
اپنا اپنا بوجھ اٹھائیں
دھرتی ماں آغوش بھرے گی
بین کریں گی بوڑھی مائیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.