کہتی ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے
کہتی ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے
اس دور میں کسی سے عداوت نہیں مجھے
سب سے وفا خلوص محبت ہے زندگی
کہنہ روایتوں سے بغاوت نہیں مجھے
سر آنکھوں پر بٹھاتی ہوں مہمان کوئی ہو
دھرتی پہ رہنے والوں سے نفرت نہیں مجھے
رشتوں کا احترام ہے میری نگاہ میں
سرتابیوں سے اس کی شکایت نہیں مجھے
کردار میں تلاش نہ کیجے کوئی شکن
اپنے کسی عمل سے ندامت نہیں مجھے
غم تو یہ ہے کہ تو نے بھی پوچھا نہ آ کے حال
اہل ستم سے کوئی شکایت نہیں مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.