کیفیت دل کی ہرن جیسی بنی رہتی ہے
کیفیت دل کی ہرن جیسی بنی رہتی ہے
ایک خوشبو مری سانسوں میں بسی رہتی ہے
جب بھی ٹوٹی ہے مری نیند ترے خوابوں سے
میرے چاروں ہی طرف روشنی سی رہتی ہے
بولتا رہتا ہے یوں تو وہ مسلسل پھر بھی
اس کے ہونٹوں پہ کوئی بات رکی رہتی ہے
دن گزر جاتا ہے دنیاوی مسائل میں مگر
تیرے ہونے سے مری شام مری رہتی ہے
اور تو کچھ نہیں ہوتا ترے ملنے سے مگر
زندگی قابل برداشت بنی رہتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.