Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کئی آئے عداوت کرنے والے

سراج شولا پوری

کئی آئے عداوت کرنے والے

سراج شولا پوری

MORE BYسراج شولا پوری

    کئی آئے عداوت کرنے والے

    رہے باقی محبت کرنے والے

    جیالے کیوں نظر آتے نہیں اب

    اندھیروں سے بغاوت کرنے والے

    اجالے سب ترے ممنون ہوں گے

    چراغوں کی حفاظت کرنے والے

    کسی دن پڑھ لیں فرصت سے عمر کو

    زمانے پر حکومت کرنے والے

    خدا تجھ کو سدا رکھے سلامت

    غریبوں کی حمایت کرنے والے

    ذرا کردار ان سا بھی تو اپنا

    بزرگوں کی زیارت کرنے والے

    عبادت کا یہی موسم ہے افضلؔ

    جوانی وقف عشرت کرنے والے

    جوانی حسن دولت اور شہرت

    پرندے ہیں یہ ہجرت کرنے والے

    رہیں گے سرخ رو دونوں جہاں میں

    محمد کی اطاعت کرنے والے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے