کئی دریا اتر کر آ رہا ہوں
کئی دریا اتر کر آ رہا ہوں
مگر لگتا ہے میں کتنا نیا ہوں
کسی کے روکے سے رکتا نہیں ہوں
کبھی تو لگتا ہے میں ہی خدا ہوں
تو اپنی بات پوری کر میں تب تک
ادھورا جام پورا کر رہا ہوں
پہنچ کر رب تلک مجھ تک نہ پہنچی
میں ایسے ناتواں دل کی دعا ہوں
یہاں میرے مطابق ہو رہا سب
میں ہی دریا کنارا ناخدا ہوں
اسی باعث مجھے حاصل ہے منزل
سفر میں دم بدم چلتا رہا ہوں
کھرونچیں زخم بنتی جا رہیں اب
میں پہلے سے ہی سوہلؔ ادھ جلا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.