کیسا ہے میرا عکس نہیں دیکھنا مجھے
کیسا ہے میرا عکس نہیں دیکھنا مجھے
لگتی ہے میری ذات ہی خود آئینہ مجھے
اپنا ہی بن سکا نہ کسی کا میں ہو سکا
خود آگہی کے زعم نے دھوکا دیا مجھے
مل کر میں اس سے آئنہ خانے میں جب گیا
حیرت سے تک رہا تھا ہر اک آئنہ مجھے
دیر و حرم کی راہ فراموش ہو گئی
تیری تلاش نے یہ کہاں گم کیا مجھے
اب کوسنا عبث ہے ظفرؔ کالی رات کو
سورج کی روشنی نے بھی اندھا کیا مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.