کیسا ہے زمانے کا چلن دیکھ ذرا دیکھ
کیسا ہے زمانے کا چلن دیکھ ذرا دیکھ
یاروں کے ہے ماتھے پہ شکن دیکھ ذرا دیکھ
پردے کی حقیقت سے ہوئے دور مسلماں
پوشاک میں بھی ننگے بدن دیکھ ذرا دیکھ
اولاد کی خاطر سبھی ماں باپ یہاں پر
کیا کیا نہیں کرتے ہیں جتن دیکھ ذرا دیکھ
گھر بار کی فکریں اب انہیں روند رہی ہیں
جو لوگ تھے سرمایۂ فن دیکھ ذرا دیکھ
جو اہل تھا محروم رہا داد سے لیکن
کس کو ہے ملی داد سخن دیکھ ذرا دیکھ
جدت کہے جاتا ہے تو گمراہی کو پیہم
اپنا بھی تو انداز سخن دیکھ ذرا دیکھ
یہ رت جگے آنکھوں کو بھی ویران نہ کر دیں
انجمؔ مری آنکھوں میں تھکن دیکھ ذرا دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.