Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیسا جادو کیسا فتنہ دھیان میں رکھا گیا

امت بجاج

کیسا جادو کیسا فتنہ دھیان میں رکھا گیا

امت بجاج

MORE BYامت بجاج

    کیسا جادو کیسا فتنہ دھیان میں رکھا گیا

    دل میں کیا آیا کہ دل انسان میں رکھا گیا

    باوجود اس کے کہ کچھ لے کر نہیں جاؤں گا میں

    جانے کیا کیا کچھ مرے سامان میں رکھا گیا

    سو سرابوں کا بھرم رکھنے کی خاطر یوں ہوا

    ایک نخلستان ریگستان میں رکھا گیا

    رات بھر جب رویا پنچھی کالی چھت کو دیکھ کر

    ایک نیلا آسماں زندان میں رکھا گیا

    خالی کمرے اور بھی چھوٹے نظر آنے لگے

    جیسے ہی ہر چیز کو دالان میں رکھا گیا

    جو نہیں تھا کام کا وہ گھر میں ہی رکھنا پڑا

    کام کے سامان کو دوکان میں رکھا گیا

    نام سنتے ہی کسی کا مسکرا دیتا تھا وہ

    ذکر میرا بھی اسی مسکان میں رکھا گیا

    فائدہ ہوتے ہی چل دیتا میں ایسا تھا نہیں

    پھر بھی جانے کیوں مجھے نقصان میں رکھا گیا

    اس سے تھی امید سوچے گا مرے بارے میں بھی

    سو اسی کی شرطوں کو پیمان میں رکھا گیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے