کیسے جانے گا وہ میرے گھر کا رستا
کیسے جانے گا وہ میرے گھر کا رستا
تم بتا آئے اسے ساغر کا رستا
شام ہونے پر بلایا تھا کسی نے
بھول جاتے ہو اسی دلبر کا رستا
اور کیا کہنے کو باقی رہ گیا ہے
تم دکھا کر چل دئے باہر کا رستا
آپ سے سارا جہاں جلتا ہے جاناں
آپ تو بس ڈھونڈیئے امبر کا رستا
عاشقوں سے رنجشیں بڑھنے لگیں ہیں
اس لئے بھی ٹھیک ہے دفتر کا رستا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.