کیسے کیسے کمال کرتا ہوں
سنگ کو ہم خیال کرتا ہوں
خواب خود رو ہیں سارے آنکھوں میں
میں فقط دیکھ بھال کرتا ہوں
ایک ہی کام تھا محبت کا
وہ بھی اب خال خال کرتا ہوں
کیا مجھے رائیگاں ہی جانا ہے
خود سے اکثر سوال کرتا ہوں
سب مناظر سے بچ نکلنے کو
اک تخیل کو ڈھال کرتا ہوں
میرا رونا مثال ہے لیکن
رقص بھی بے مثال کرتا ہوں
روشنی بھر گئی ہے یوں مجھ میں
چاند کو دل خیال کرتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.