کیسے منزل پہ پہنچ پائیں گے جانے والے
کیسے منزل پہ پہنچ پائیں گے جانے والے
راستہ بھول گئے راہ بتانے والے
کس طرح میں نے گزارے ہیں شب و روز مرے
کیا تجھے یاد نہیں مجھ کو رلانے والے
کرسیاں پانے کی لوگوں کی سیاست دیکھو
آج شرمندہ ہیں مسجد کو گرانے والے
موسموں کی طرح تبدیل ہوا کرتے ہیں
رہنما آج کے خوابوں کے دکھانے والے
ختم خودداری کا احساس ہوا شائستہؔ
کب نظر آتے ہیں ملت کو بچانے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.