کیسے پاؤں تجھے گرداب نظر آتا ہے
کیسے پاؤں تجھے گرداب نظر آتا ہے
اور تو مجھ کو تہہ آب نظر آتا ہے
تو جو دکھ جائے تو میں عید مکمل سمجھوں
اب مجھے تجھ میں ہی مہتاب نظر آتا ہے
چاک دامن بھی ہے مفلس بھی ہے بے گھر بھی ہے
اس لیے زر کا اسے خواب نظر آتا ہے
ایک وو شخص جو اوروں کے لیے جیتا ہو
آج کے دور میں کم یاب نظر آتا ہے
دور مشکل میں مجھے جس نے نہیں پہچانا
آج وو ملنے کو بیتاب نظر آتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.