کیسے تمہیں بتاؤں مرے ساتھ کیا ہوا
کیسے تمہیں بتاؤں مرے ساتھ کیا ہوا
ہونا نہیں تھا جس کو وہی حادثہ ہوا
پہلے وہ کہہ رہا تھا مری زندگی ہیں آپ
اللہ جانے بعد میں کیا مسئلہ ہوا
ممکن ہے میرا حال بھی اب کے درست ہو
پتھ جھڑ کے بعد جیسے یہ پودا ہرا ہوا
ہم نے کبھی کسی کا برا تو نہیں کیا
پھر کیوں ہمارے ساتھ مسلسل برا ہوا
مجھ کو دکھا وہ راہ جو منزل کو جا سکے
مولا کہ جیسے دریا میں بھی راستہ ہوا
اپنے تمام خوابوں کا خاکہ سمیٹ کر
میں سوچتا ہوں کیسے ہوا اور کیا ہوا
اے یار سن کہ زیست بہت مختصر سی ہے
بس اک دفعہ ہی کہہ دے کہ لے میں ترا ہوا
ظاہر ہے کوئی آئے گا بن کے شریک زیست
اس سے کہوں گا جو بھی ہوا ہے برا ہوا
اک بار میں نے سوچا تھا دیکھوں خود اپنے عیب
ہر فرد پھر نوازؔ مجھے آئنہ ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.