کیسے ٹوٹا ہے آئنہ دل کا
کون پوچھے گا ماجرا دل کا
روٹھ کر خود ہی مان جاتا ہے
چلتا رہتا ہے سلسلہ دل کا
کیا خبر کب کسی پہ آ جائے
کیا بھروسہ ہے بے وفا دل کا
اب کلیجہ نہ منہ کو آ جائے
ہم نے مانا تھا بس کہا دل کا
دل سے امید دل کو ہوتی ہے
دل ہی ہوتا ہے آسرا دل کا
لوگ پتھر کو دل سمجھتے ہیں
اور بناتے ہیں آئنہ دل کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.