کیسی دیوانگی کیسا آوارہ پن بٹ گئی روشنی انجمن انجمن
کیسی دیوانگی کیسا آوارہ پن بٹ گئی روشنی انجمن انجمن
رقص کرتی رہی تیرگی میرے گھر شمع جلتی رہی انجمن انجمن
ہو پریشان تیرے نگر آ گیا ہر گلی گھومتا تیرے گھر آ گیا
چاند جلتا رہا تیرے در پر کھڑا چاندنی گر پڑی انجمن انجمن
رہ گئی کاٹتی مجھ کو تنہائیاں محفل رنگ ہیں صرف پرچھائیاں
بن ترے بیکلی بن ترے بیکسی کیسی بے چارگی انجمن انجمن
ٹوٹتا پھوٹتا درد کا مارا دل پھر بھی سینہ میں ہے جیسے سیارہ دل
ہم ملے کھو گئے ہم جدا ہو گئے کھو گئی ہر خوشی انجمن انجمن
دو نگاہوں کے یہ جام بھرتے رہے جام پر جام کے دور چلتے رہے
روئے کتنا مگر پیاس اتنی بڑھی ایسی تھی تشنگی انجمن انجمن
حرف کاغذ کے پنے پلٹتے رہے شعر آ آ کے لب پہ بھٹکتے رہے
عشق کہتا گیا درد لکھتا گیا فکر و فن شاعری انجمن انجمن
جیتے جی حال جو بے دوا کا ہوا حال الفتؔ وہ تیری دعا کا ہوا
موت پھرتی رہی ہم کو سر پر لیے زندگی زندگی انجمن انجمن
- کتاب : Word File Mail By Salim Saleem
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.