کیسی فرحت دلوں پہ چھائی ہے
کیسی فرحت دلوں پہ چھائی ہے
آپ آئے بہار آئی ہے
ہر نفس پر چراغ ہے روشن
میں نے گھر میں مراد پائی ہے
تیرے ہوتے اور ایسی مجبوری
میرے اللہ تیری دہائی ہے
نغمہ ہائے دل شکستہ پر
آدمیت بھی تھرتھرائی ہے
کہیں مرتا ہے آپ کا بندہ
دشمنوں نے خبر اڑائی ہے
چوم لوں کیوں نہ اپنی صورت کو
کس کے ہاتھوں نے یہ بنائی ہے
دم آخر قدیرؔ وہ آئے
کیا خزاں میں بہار آئی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.