Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیسی جادو بیانیاں ہم تھے

امیر امام

کیسی جادو بیانیاں ہم تھے

امیر امام

MORE BYامیر امام

    کیسی جادو بیانیاں ہم تھے

    جب تمہاری کہانیاں ہم تھے

    ہمیں ڈھونڈو نہ رائیگانی میں

    رائیگاں رائیگانیاں ہم تھے

    جن کو ہونا تھا بے نشاں اک دن

    چند ایسی نشانیاں ہم تھے

    ندیاں تھیں کسی کے ہونٹھوں میں

    ندیوں کی روانیاں ہم تھے

    اک بگولے نے یہ کہا مجھ سے

    تیری راتوں کی رانیاں ہم تھے

    تیرے ہونٹھوں میں تیرے عارض میں

    ہر طرف گلفشانیاں ہم تھے

    یوںہی ہونے کو ہو گئے واقع

    ناگہاں ناگہانیاں ہم تھے

    اب بھی تشنہ دہانیاں ہم ہیں

    جب بھی تشنہ دہانیاں ہم تھے

    مأخذ :
    • کتاب : صبح بخیر زندگی (Pg. 30)
    • Author :امیر امام
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے