کل میرے ساتھ ایک عجب حادثہ ہوا
کل میرے ساتھ ایک عجب حادثہ ہوا
آگے نکل گیا وہ مجھے دیکھتا ہوا
تم لوگ عشق کر کے خسارے میں پڑ گئے
مجھ کو تو یوں سمجھئے بڑا فائدہ ہوا
اس کے جمال کی اسے خوش فہمیاں نصیب
لیکن اس آئنے کو خدا جانے کیا ہوا
سننے کا حوصلہ ہے تو مغرور حسن سن
سورج کو دیکھ لینا کبھی ڈوبتا ہوا
تل تل میں روز مرتا رہا جس کی یاد میں
اس نے تو ایک دن بھی نہ پوچھا کہ کیا ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.