کل شب وہ شوخ چشم کھلا سر سے پاؤں تک
کل شب وہ شوخ چشم کھلا سر سے پاؤں تک
ایسا کہ بے لباس رہا سر سے پاؤں تک
آنکھیں خموش سنتی رہیں جسم کے سخن
وہ کیوں ہی ہم کلام ہوا سر سے پاؤں تک
کہتی ہے اس کو دیکھنے والی ہر اک نظر
وہ آج بھی ہے ناز و ادا سر سے پاؤں تک
میرے سخن کے آگے یہ سارے سخنوران
دیکھے گئے بے صوت و صدا سر سے پاؤں تک
اس نے نظر نظر ہی میں ایسے سخن کہے
میں اس کو دیکھتا ہی رہا سر سے پاؤں تک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.