کل تک جو مرے ساتھ تھا اغیار کی صورت
کل تک جو مرے ساتھ تھا اغیار کی صورت
آنے لگا ہے پیش وہ اب یار کی صورت
خدشہ ہمیں ہوتا ہے وہاں کون ہے اپنا
اک جیسی ہی ہوتی ہے جہاں چار کی صورت
لاچار سا بے بس سا وہ معصوم سا بچہ
پھرتا ہے گلی کوچوں میں اخبار کی صورت
پیشانی پہ جو ہاتھ رکھے گا وہ مسیحا
کھل جائے گی سکڑی ہوئی بیمار کی صورت
جب یاد تری آ کے ستاتی ہے اے احمدؔ
جذبات ابھر آتے ہیں اشعار کی صورت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.