کل یہاں ایسا اندھیرا دیکھنا ہو جائے گا
کل یہاں ایسا اندھیرا دیکھنا ہو جائے گا
ایک ماچس جو جلا دے وہ خدا ہو جائے گا
اک نہ اک دن وصل طے ہے پھر یہ کیسی دشمنی
اک نہ اک دن ہر دیا ہی تو ہوا ہو جائے گا
بولنے کو آنکھ اور آواز دونوں چاہئیں
دیکھنا ہوتا ہے کیا کہنے سے کیا ہو جائے گا
یہ تسلی لے کے ہم راہ محبت پر چلے
کم سے کم دل ٹوٹنے کا تجربہ ہو جائے گا
جو بھی کچھ کہنا ہے صاحب آپ ہی کہہ دیجیے
ہم کہیں گے کچھ تو ہنگامہ کھڑا ہو جائے گا
ہے اننتؔ ایک اور جس کا کیا پتہ کب انت ہو
اور دوجی اور فانیؔ جو فنا ہو جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.