کم غم معتبر نہ ہو جائے
کم غم معتبر نہ ہو جائے
زندگی مختصر نہ ہو جائے
کوئی جاتا ہے پاس سے اٹھ کر
ہر نفس تلخ تر نہ ہو جائے
آہ کرتے ہوئے بھی ڈرتا ہوں
بے خبر کو خبر نہ ہو جائے
اف یہ ان کے شباب کا عالم
آئنے کو خبر نہ ہو جائے
اک خلش سی ابھی جو دل میں ہے
سوز قلب و جگر نہ ہو جائے
موج گل ہے جنوں نواز بہت
پھر خرد منتشر نہ ہو جائے
حاصل بندگی کہیں نغمیؔ
سجدۂ سنگ در نہ ہو جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.