کم کیا ہم نے اپنی ذات پہ غور
کم کیا ہم نے اپنی ذات پہ غور
ہم تو کرتے ہیں کائنات پہ غور
تم نے مانے ہیں حکم غیروں کے
کب کیا ہے ہماری بات پہ غور
مسئلے حل نہ ہو سکے اپنے
کر چکے ہیں مذاکرات پہ غور
بات ہوتی ہے جب محبت کی
کرنا پڑتا ہے دل کی بات پہ غور
جب بھی ملنے کی بات کرتا ہوں
کرنے لگتے ہیں میری بات پہ غور
حادثہ پھر نہ پیش آتا ہمیں
یہ محافظ جو کرتے گھات پہ غور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.