کم میسر ہو جو ہوتی ہے اسی کی قیمت
کم میسر ہو جو ہوتی ہے اسی کی قیمت
کثرت غم نے بڑھائی ہے خوشی کی قیمت
پیرویٔ دل ناداں کا سلیقہ ہے جنہیں
ان سے پوچھے کوئی بے راہروی کی قیمت
تم نے ہنستے مجھے دیکھا ہے تمہیں کیا معلوم
کرنی پڑتی ہے ادا کتنی ہنسی کی قیمت
احترام اپنا ہی خود جس کی نگاہوں میں نہ ہو
کیا بھلا اس کی نگاہوں میں کسی کی قیمت
مجھ سے دھوکا تو ہوا دل کو مگر موج سراب
مل گئی مجھ کو مری تشنہ لبی کی قیمت
میرے سینے میں چھپے زخم بتائیں گے رئیسؔ
میں نے جو کی ہے ادا زندہ دلی کی قیمت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.