کم نگاہی بھی ہے خاموشی بھی روپوشی بھی
کم نگاہی بھی ہے خاموشی بھی روپوشی بھی
کتنی معصوم ہے احسان فراموشی بھی
ہم سفر تو جو نہیں ہے تو یہ دھڑکا ہے ہمیں
تھک نہ جائے کہیں رستے میں وفا کوشی بھی
اب تو ہی رکھنا مرے پیراہن غم کا خیال
ہوش کی طرح سے رسوا نہ ہو بے ہوشی بھی
گھر میں رہئے تو سوا ہوتی ہے وحشت فاخرؔ
چیخنے لگتی ہے تنہائی میں خاموشی بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.