کمال جدت انساں دکھائی دیتا ہے
کمال جدت انساں دکھائی دیتا ہے
جسے بھی دیکھیے عریاں دکھائی دیتا ہے
یہ دیکھتا ہوں کہ سڑکوں پہ بھیڑ ہے لیکن
کبھی کبھی کوئی انساں دکھائی دیتا ہے
ابھی کچھ اور اندھیرا کچھ اور سناٹا
ابھی تو اے شب ہجراں دکھائی دیتا ہے
بہشت کو نہ چلا جائے میکدے لے جاؤ
کچھ آج شیخ پریشاں دکھائی دیتا ہے
مجھے سڑک سے اٹھاؤ نہ اے پولس والو
یہاں سے کوچۂ جاناں دکھائی دیتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.