کنار برگ تبسم لرزتا قطرہ ہے
کنار برگ تبسم لرزتا قطرہ ہے
زمیں کی کوکھ میں لاوا پگھلتا رہتا ہے
سلگ رہی ہیں دل و جاں کی کائناتیں اور
لبوں کی اوٹ میں شعلہ چھپائے رکھا ہے
حباب سی کسی ساعت میں تجھ سے ملنے کو
کئی یگوں کا مجھے انتظار کرنا ہے
ترے فراق میں بدلے ہیں ایسے کون و مکاں
اداس رات میں اک دوپہر بھی زندہ ہے
زباں پہ شورش حرف شکایت جاناں
عنایتوں کا تہ دل میں شور برپا ہے
افق کے بام بھی ہیں دم بخود تری خاطر
تری تلاش میں بکھرا ہوا یہ صحرا ہے
الجھ رہی ہے عبث موج خون ساحل سے
ہر ایک حرف تمنا صدا بہ صحرا ہے
ڈبو کے آ گیا میں اپنی ہر صدا لیکن
مرے وجود میں یہ کس کی چیخ زندہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.