Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کر دے مجھ کو میرے کاموں میں خدایا کامیاب

صغرا ہمایوں مرزا

کر دے مجھ کو میرے کاموں میں خدایا کامیاب

صغرا ہمایوں مرزا

MORE BYصغرا ہمایوں مرزا

    کر دے مجھ کو میرے کاموں میں خدایا کامیاب

    میں قدم جس میں رکھوں ہو عزم میرا کامیاب

    دیکھ کر دشمن مرے حیران ہیں ہر کام کو

    رشک ان کا بڑھ گیا مجھ کو جو دیکھا کامیاب

    دیکھ کر اقبال میرا ہنس کے کہتے ہیں یہ دوست

    دل ہمارا کیوں نا خوش ہو جب ہو صغریٰؔ کامیاب

    دیکھ کر دنیا کی حالت دل یہ کہتا ہے میرا

    ہیں یہ سب ناکام ہم ہیں ایک تنہا کامیاب

    آئیں گے شاہ دکن کے جب مرے گھر میں قدم

    میں سمجھ لوں گی ہوا قسمت کا لکھا کامیاب

    دیکھ کر میں شاہ کو کیا نذر دوں حیران ہوں

    اک قلم ہے ہاتھ میں جس نے بنایا کامیاب

    میں نے رکھا ہے بھروسہ اک خدا کی ذات پر

    اس نے اپنے فضل سے مجھ کو بنایا کامیاب

    ہے یہ میری آرزو جاؤں مدینے کو کبھی

    ہے یقیں مجھ کو کریں گے میرے مولا کامیاب

    میرے آقا میرے ہادی میرے رہبر ہیں علی

    مشکلیں آسان کر دیں اور بنایا کامیاب

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے