کر رہا ہے قیام آنکھوں میں
ایک چہرہ تمام آنکھوں میں
اپنی آنکھوں پہ کچھ نظر رکھیے
لوگ ہیں بے لگام آنکھوں میں
ٹوٹے خوابوں کہ کرچیوں کے سوا
خاص کیا ہوگا آم آنکھوں میں
دن کے ڈھلتے ہی آ گیا ہے نظر
شام کا انتظام آنکھوں میں
بھر دیا ہے نئی بغاوت کو
میں نے ساری غلام آنکھوں میں
پڑھ رہا ہوں میں آج بھی ہرشتؔ
اس کے دل کا کلام آنکھوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.