کر سکتا ہے اگر وہ سوالات گول مول
تو میں بھی دوں گا اس کو جوابات گول مول
کچھ کھول کر کہا تو مصیبت گلے پڑی
اب اس لیے میں کرتا ہوں ہر بات گول مول
اس نے مرے ارادوں کو تو بھانپ ہی لیا
اور کر گیا ہے کیسے ملاقات گول مول
اندازہ باقی چیزوں کا پھر خود ہی کیجیے
نازک کلائی گال غضب ہاتھ گول مول
لاحق نہیں ہوا ابھی تک ہم کو وہ مرض
فی الحال تو ہیں اس کی علامات گول مول
انجام کار ہونا ہے ابہام ہی یہاں
جس طرح ہو رہی ہیں شروعات گول مول
انکار بھی نہیں تھا وہ اقرار بھی نہیں
اس کا معاملہ تھا مرے ساتھ گول مول
واضح سراغ ہاتھ نہیں آیا کوئی بھی
بس تھوڑے سے ملے ہیں نشانات گول مول
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.