کرم خاص کا اعجاز دکھایا کس نے
ڈوبنے والے بتا تجھ کو بچایا کس نے
مجھ پہ الزام محبت تو بجا ہے لیکن
پہلے اپنا قدم شوق بڑھایا کس نے
میرے دل نے نہ کہا تیری نظر نے نہ کہا
راز الفت کا زمانے کو بتایا کس نے
چاہنے والوں کی نظروں کو دعائیں دیجے
آپ کو خلق میں محبوب بنایا کس نے
اپنی تنہائیٔ وحشت پہ ہنسی آتی ہے
جب نہ تھا کوئی تو پھر مجھ کو رلایا کس نے
میری آشفتگیٔ شوق پہ ہنسنے والے
مسکرا کر مجھے دیوانہ بنایا کس نے
حیرت جلوہ تھی یا سحر تجلی موسیٰؔ
مجھ کو ہی میری نگاہوں سے چھپایا کس نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.