کرم نہیں تو نگاہ عتاب رہنے دے
کرم نہیں تو نگاہ عتاب رہنے دے
رخ حیات پہ کوئی نقاب رہنے دے
نگاہ ناز نیا انقلاب رہنے دے
تجلیات کو زیر نقاب رہنے دے
مری نگاہ میں حشر وفا ہے اے واعظ
ابھی یہ بحث عذاب و ثواب رہنے دے
ابھی ہے دل کو امید وفا بہ نام وفا
حسین خواب ہے تعبیر خواب رہنے دے
نگاہ مست ہی کافی ہے تیرے زندوں کو
شراب رہنے دے ساقی شراب رہنے دے
شب فراق کے پہلو سے جو ابھر آیا
سحر کی گود میں وہ آفتاب رہنے دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.