کرب آنکھوں سے عیاں دل میں کسک باقی ہے
کرب آنکھوں سے عیاں دل میں کسک باقی ہے
تیرے جانے کی خلش آج تلک باقی ہے
اس کی خواہش کا شجر خشک نہیں ہو سکتا
جس کی ہر شاخ تمنا میں لچک باقی ہے
پھر کسی شام کے رخسار پہ رکھ دے گا وہ
دن کے چہرے پہ جو تھوڑا سا نمک باقی ہے
سینکڑوں بار نسیمؔ اس کو تو دیکھا ہے مگر
پھر بھی لگتا ہے ابھی ایک جھلک باقی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.