Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کرب کا سامنا کھیل تو ہے نہیں کونسا عشق اس میں تو سر جائیں گے

محمد توصیف

کرب کا سامنا کھیل تو ہے نہیں کونسا عشق اس میں تو سر جائیں گے

محمد توصیف

MORE BYمحمد توصیف

    کرب کا سامنا کھیل تو ہے نہیں کونسا عشق اس میں تو سر جائیں گے

    آپ کو اچھے سے جانتا ہوں میاں آپ تو بات کرنے سے ڈر جائیں گے

    یوں زبوں حال دیکھا تو ہمدردی میں گردش دوراں بھی ہم سفر ہو گئی

    لوگ ڈرتے ہیں ایسی بلا سے بہت اور ہم ہیں اسے لے کے گھر جائیں گے

    ایسے بے حس بھی موجود ہیں اے خدا سر بہ سر جن میں عنصر نہیں خوف کا

    ہم برا سوچتے ہیں کسی کا اگر تو یقیں مان کچھ دیر مر جائیں گے

    کچھ مراتب مقامات کی حد سے بھی طے کیے جاتے ہیں دو جہاں میں نقیب

    اب اگر دیکھ روح الامیں جاتے ہیں آگے سدرہ سے تو ان کے پر جائیں گے

    وحشتیں یوں مقدر ہوئی ہیں کہ ہم بعد تیرے تو شوریدہ سر ہو گئے

    کام ترتیب میں کر نہیں پاتے اب کرنا کچھ چاہیں کچھ اور کر جائیں گے

    یہ ضروری نہیں دے دو خیرات میں نان نفقہ کسی مانگنے والے کو

    تجربہ ہے مرا بعض کشکول تو سن کے علویؔ دلاسے ہی بھر جائیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے