کریں پھر ان سے تجدید وفا کیا
کریں پھر ان سے تجدید وفا کیا
مٹائیں درمیاں کا فاصلا کیا
اگر وہ موم ہوتا تو پگھلتا
وہ پتھر ہے تو پتھر کا گلہ کیا
کسی کے کام آنا زندگی ہے
نہیں تو جینے سے پھر فائدہ کیا
یہ کس کو دیکھ کے حیران ہو تم
تمہارے روبرو ہے آئنہ کیا
کہاں غالبؔ کہاں عمران ساغرؔ
زمیں کا آسماں سے واسطہ کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.