کریے کبھی تو کوئی سی گفتار صاف صاف
کریے کبھی تو کوئی سی گفتار صاف صاف
انکار صاف صاف یا اقرار صاف صاف
ہم کو گھما پھرا کے نہیں کہنا ہے پسند
جو بھی ہے دل میں کہتے ہیں اک بار صاف صاف
جادو نگہ میں تھا کہ نگاہیں ہی حکمراں
اک ہی نظر میں جرم کا اقرار صاف صاف
بے چینی دل میں چہرے پہ چھائی ہوائیاں
بربادی کے ہیں عشق میں آثار صاف صاف
سنجیدہ جس طرح سے ہوئے دیکھ کر اسے
دکھتا ہے آپ کا وہ گنہ گار صاف صاف
ہر چند خوشبو سی وہی محسوس ہو رہی
دکھنے لگا ہے وہ پس دیوار صاف صاف
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.