Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کرنے والے نے ہی کی دیکھ عنایت کیسی

فیصل صاحب

کرنے والے نے ہی کی دیکھ عنایت کیسی

فیصل صاحب

MORE BYفیصل صاحب

    کرنے والے نے ہی کی دیکھ عنایت کیسی

    تیرا پھر مجھ سے گلہ کیسا شکایت کیسی

    اب ہمیں دور سے پہچان لیا جاتا ہے

    عشق میں ہم بھی بنا بیٹھے ہیں صورت کیسی

    کیوں کھڑے منہ کو تکے جاتے ہو میں ہارا ہوں

    میرا سر کاٹ کے لے جاؤ اجازت کیسی

    کتنی آسانی سے میں کھلنے لگا ہوں سب پر

    خود پریشاں ہوں کہ بگڑی ہے یہ عادت کیسی

    آخری وقت میں یہ اپنا پتا دیتا ہے

    عشق ہے عشق میاں اس کی علامت کیسی

    تو محبت میں ضروری تھا ہمیں ہر لمحہ

    تجھ سے اب عشق ہے سو عشق میں حاجت کیسی

    چین سے جینے کہاں دیتے ترے بعد ہمیں

    ہم نے خود ہوش گنوائے ہیں حماقت کیسی

    روز محشر میں بتاؤں گا تو کیا پوچھے گا

    ایک محتاج پہ گزری ہے قیامت کیسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے