کرتا ہے کون دور جو ہو جائے کچھ جنوں
کرتا ہے کون دور جو ہو جائے کچھ جنوں
بکتا ہے کس دکان پہ آخر دلی سکوں
آ جائے سامنے تو نکالوں غبار بھی
الجھوں تو فاصلے سے بھلا کیا میں کہہ سکوں
مل جائے اک خیال کی مہلت ذرا مجھے
اس کائنات وقت کے بخیے ادھیڑ دوں
ہیں کس قدر حسین اڑانیں پرند کی
مجھ کو بھی پنکھ مل سکیں میں بھی تو کچھ اڑوں
رستہ بجھا ہوا ہے ہواؤں کے زہر میں
تو شاہؔ کیا ضرور کہ میں خودکشی کروں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.